پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے رہنما تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کب کرائیں گے الیکشن؟ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں،کل اس حوالے سے بیشررفت ہوئی ہے، گورنر نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے، گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے
گورنر پنجاب کے وکیل بھی عدالت پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔
عدالت نے گورنر پنجاب کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت چاہیے، جس پر وکیل نے بتایا کہ مجھے 7 دن کا وقت چاہیے۔
اسد عمر نے کہا کہ 7 دن مزید جواب کے لیےدیں گے تو کافی وقت گزر چکا ہو گا، 7 روز کا وقت دینےکا مطلب ہے اسمبلی تحلیل کو 22 روز ہو چکے ہوں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ عدالت آگئے ہیں تو بےفکر ہو جائیں، 4، 5 روز سےکچھ نہیں ہوتا