آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے مابین مذاکرات کا آج آخری روز ہے اور امکان ہے کہ ایم ای ایف پی مسودہ پر اتفاق رائے ہوجائے گا جس کی بنیاد پر معاہدہ ہونے کی بھی توقع ہے، بصورت دیگر مذاکرات میں ایک دو روز کی توسیع بھی ہو سکتی ہے۔

ادھرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کےمابین مذاکرات اب اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں، جلد معاہدہ ہوجائے گا، فریقین کے مابین مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم سے فیصلوں کی منظوری لے لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عام آدمی متاثر نہ ہو اور بجلی ٹیرف یا ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالا جائے گا جب کہ نئے اقدامات کا عام آدمی پر کم از کم بوجھ ڈالا جائے گا۔