توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسدعمر نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروا دیا۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے حلقے میں انتخابات ہو رہے ہیں، میں اور فواد چوہدری دونوں الیکشن لڑ رہے ہیں، مناسب ہوگا کہ الیکشن کے بعد کی تاریخ دیں،  آئندہ سماعت پر اعتراضات پر دلائل دوں گا۔

وکیل فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا میں کوشش کروں گا کہ آئندہ سماعت پر حاضر ہوسکوں، انتخابی مہم کے لیے وقت بھی کم ملا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مزید سماعت28 فروری تک ملتوی کردی۔