غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیرکے روز صوبہ لیمپوپو  میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بکتربندگاڑی  بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرائی۔

لیمپوپو صوبے کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہےکہ تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 60 افراد کے زخمی ہونے اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے حادثےکی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔