انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کردی۔
انسداددہشتگردی عدالت نےبھی عمران خان کو ڈیڑھ بجے تک پیش ہونے کی مہلت دے دی۔
الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں عمران خان عبوری ضمانت پر ہیں اور عدالت نے آج تک حاضری کے لیے عمران خان کو مہلت دے رکھی تھی۔