الیکشن کمیشن نے صدر کی جانب سے  لکھے گئے خط کے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے، الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے، صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بارے میں بےحسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں،صدر  مملکت کی جانب سے ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی۔

خط میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔