ویڈیو میں گراں ناز نامی خاتون نے قرآن ہاتھ میں لےکر دہائیاں دیں، نجی جیل سے رہائی کی اپیلیں کیں،کہا وہ بیٹی اور بیٹوں سمیت قید ہے، رہائی دلائی جائے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے میرے رب کی قسم ہے، سردار عبدالرحمان کھیتران (صوبائی وزیر)  نے مجھے جیل میں قیدکیا ہوا ہے، میری بیٹی کے ساتھ ہر روز  زیادتی کر رہا ہے، میرے بیٹوں کو بھی قید کیا ہوا ہے، ہمیں کوئی آزاد کرائے۔