سابق چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ میں نہ کچھ لے کر آیا تھا، نہ ہی کچھ لےکر جا رہا ہوں، ملک کے دو صوبوں میں آئین کے مطابق انتخابات کرائیں اور آنے والی نئی حکومتوں کو تسلیم کریں۔آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ نیب کو ایمانداری سے چلایا ہے،کسی کی مداخلت قبول نہیں کی، نیب افسران غیرقانونی اور غیرآئینی احکامات نہ مانیں، نیب کے 99 فیصد لوگ اچھے ہیں ایک فیصد میں مسئلہ ہے۔