ترجمان کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گرد بھتہ خوری کے 20 سے زیادہ واقعات میں ملوث ہیں، دہشت گرد دستی بم حملوں اور فائرنگ میں ملوث ہیں،  گرفتار دہشت گردوں نے شہری امتیاز سے 50  لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، بھتے سے انکار پر دہشت گردوں نے متاثرہ شخص کےگھر پر دستی بم حملہ کیا تھا اور فائرنگ بھی کی تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 دستی بم، 2 پستول اورکارتوس برآمدکرلیےگئے۔