لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پولیس پر حملے کے مقدمے میں چار ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں جس میں پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شبیر گجر کی ضمانت بھی خارج کی گئی۔

عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر شبیر گجر، خالد گجر، طارق فاروق اور عدیل محمود عدالت سے فرار ہوگئے جب کہ ملزمان کی ضمانتیں خارج ہونے پر ہنگامہ آرائی بھی کی گئی۔

چاروں ملزمان پر  تھانہ سٹی رائیونڈ میں پولیس پرحملے، اقدام قتل سمیت 4 دفعات کےتحت مقدمہ درج ہے۔