لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے پی ڈی ایم حکومت پر وارکرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کہا جا رہا ہے الیکشن ہوئے تو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف سامنے آکر اس کی وضاحت کریں۔
دوسری جانب حماد اظہر کے بیان پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر بلال کیانی میدان میں آگئے اور کہا کہ آپ کو بطور وزیر خزانہ 2 ہفتے بعد ہی نااہلی پر عہدے سے چلتا کیا گیا، چُپ کر کے بیٹھو اور کچھ شرم کرو۔بلال کیانی نے کہا کہ آپ کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ وعدہ خلافی کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا اور موجودہ حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی کوششوں کو بھی سبوتاژ کیا گیا۔