لیگی رہنما نے کہا کہ فیض حمید حاضر سروس تھے تو وہ ان کے خلاف عدالت گئی تھیں، ان کے خلاف عدالت میں ثبوت کے ساتھ درخواست جمع کرائی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیض حمید اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کے گھر گئے، شوکت صدیقی سےکہاکہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینا ہے ضمانت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہائبرڈ نظام لانے والوں کو سب سے بڑی سزا ووٹ کو عزت دو کی عوامی آگاہی مہم سے ملی، چند افراد اداروں کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، اداروں کو ایسے افراد کو سزا دینی چاہی