اس منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ تقریباً 15 ملین امریکی ڈالرز (4ارب13کروڑ 55لاکھ )ہے۔
پاک بحریہ کے جہاز نے میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کرتے ہوئے سمندر میں ایک مشکوک ماہی گیر کشتی کو روکا، کشتی کی تلاشی لینے پر پاک بحریہ کے جوانوں نے 280 کلو گرام منشیات (کرسٹل اور آئس) قبضے میں لے لی۔
قبضے میں لی گئی کشتی اور اسمگلرز کو مزید قانونی کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے جہاز کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن ملکی سمندری سرحدوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔