گورنر غلام علی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں آنے والی کمیٹی سے کہا کہ وہ اگلے ہفتے  آکر ملیں گے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گورنر  کے پی پر واضح کیا کہ وہ الیکشن کی تاریخ دینے کے پابند ہیں، گورنر تاریخ دیں تاکہ 90 دن میں انتخابات کرائے جا سکیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینا عید کا چاند دیکھنے سے بھی مشکل کام ہے، الیکشن کمیشن کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں پیشرفت ہوئی ہے، انتخابات کی تاریخ سے متعلق قوم جلد خوشخبری سنے گی۔

گورنر غلام علی کا کہنا تھا پیر یا منگل کو الیکشن کمیشن کے دفتر جاؤں گا، الیکشن کمیشن کے ساتھ اجلاس میں کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے۔