*بال کٹوانے کے دورانیے سے متعلق ماہرین کی رائے ہے کہ ہر 6 سے 8 ہفتوں بعد بالوں کی ٹرمنگ لازمی کروانی چاہیے، جب کہ مرد حضرات بھی اسی وقفے سے بال کٹوائیں۔ یعنی اگر آپ چاہتے ہیں کہ بال صحت مند رہیں اور ان کی لمبائی میں اضافہ ہوتا رہے، تو ضروری ہے کہ انہیں ڈیڑھ سے دو مہینے بعد لازمی کٹوائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کے بال مردہ کیراٹین سے بنے ہوتے ہیں اور اندرونی ساخت کھل جانے کی وجہ سے سرے سے ٹوٹنے کا خدشہ رہتا ہے، جسے ہم عام زبان میں دو منہ کے بال ہونا کہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بالوں کو تراشنا انتہائی ضروری ہے۔
بالوں بڑھانے کی خواہش رکھنیوالی خواتین کو بھی ہر 6 سے 8 ہفتے بعد بال کاٹنا ضروری ہوگا؟
یہ وہ سوال ہے جو اکثر خواتین کے ذہن میں ہوتا ہے، جینیات اور آپ کی اپنی صحت کے لحاظ سے بال ہر ماہ اوسطاً 0.5-1.7 سینٹی میٹر بڑھتے ہیں۔
یہاں تک کہ اگر آپ اسے بڑھانے کا سوچ رہی ہیں، تب بھی ہر 6-8 ہفتوں میں اسے ٹرم کرنا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔