عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کروڑوں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دے گا، کیونکہ ان کے لیے اپنے آبائی مقامات میں رہنا بہت مشکل ہو جائے گا۔
یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔
جرنل نیچر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ موجودہ رجحان کو مدنظر رکھا جائے تو رواں صدی کے اختتام تک عالمی درجہ حرارت میں صنعتی عہد کے مقابلے میں 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔