مسلم  لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ یہ تو پتہ تھا کہ عمران خان فراڈیا ہے لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ دہشت گرد بھی ہے۔

لندن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے آج تک عمران خان جتنا بڑا فراڈیا اور دہشت گرد نہیں دیکھا۔

اس کے علاوہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ تُھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر ، جو شہید کی بے قدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے۔